اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

آرمی چیف کا دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلیے پاک افغان تعاون بڑھانے پر زور

اشتہار

حیرت انگیز

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے دہشتگردی اور انتہا پسند کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک میں تعاون بڑھانے پر زور دیا

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ دونوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر علاقائی سلامتی، بارڈر مینجمنٹ اور موجودہ سیکیورٹی ماحول میں بہتری کے لئے دوطرفہ سیکیورٹی میکانزم کو موثر بنانے کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مشترکہ چیلنجوں سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے دونوں برادر ہمسایوں کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور میں افغان عبوری حکومت کی جانب سے مکمل حمایت اور عزم کی ضرورت کا اعادہ کیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر افغان وزیر خارجہ متقی نے افغانستان کے عوام کے لیے پاکستان کی روایتی حمایت کو سراہا اور اس اہم کردار کو تسلیم کیا جو پاکستان افغانستان میں امن اور ترقی میں سہولت کاری کے لیے ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے علاقائی استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں جانب سے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مشترکہ تشویش کے مسائل کو حل کرنے کے لیے باقاعدہ رابطوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں