13 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

کراچی کے ضمنی بلدیاتی انتخابات: پیپلزپارٹی 98 یوسیز میں کامیابی کے بعد پہلی پوزیشن پر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی کے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی 98یوسیز میں کامیابی کے بعد پہلی پوزیشن اور جماعت اسلامی 86 نشستوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے بعد الیکشن کمیشننے پارٹی پوزیشن جاری کردی، جس کے تحت پیپلزپارٹی 98یوسیز میں کامیابی کے بعد پہلی پوزیشن پر آگئی۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ جماعت اسلامی 4نشستیں حاصل کرکے 86 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر اور پاکستان تحریک انصاف 41نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن کا کہناتھا کہ ضمنی بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی سمیت ن لیگ، جےیوآئی ،ٹی ایل پی، آزاد امیدوار کوئی نشست حاصل نہیں کرسکی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کے ایوان میں ن لیگ7،جے یوآئی 3،ٹی ایل پی ایک اور ایک آزاد امیدوار ہے، منتخب246کے ایوان میں 9نشستیں مختلف عدالتوں کے حکم امتناع کی وجہ سے خالی ہیں۔

خیال رہے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں کراچی کی تمام 11 یوسیز کے مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے 7 اور جماعت اسلامی نے 4 یوسیز پر کامیابی حاصل کی۔

ضمنی انتخاب کے نتائج کے بعد اب کراچی کی 246 یونین کونسلز میں سے 240 میں الیکشن نتائج مکمل ہو گئے ہیں، جب کہ 6 کے نتائج الیکشن کمیشن نے روک رکھے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں