بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

گاڑیوں کی عارضی درآمد کیلئے ایف بی آر کے نئے قوانین نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ترمیمی ایس آر او جاری کردیا جس کا مقصد گاڑیوں کی عارضی درآمد کا غلط استعمال روکنا ہے۔

اس حوالے سے ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قوانین کے تحت ’سیاح‘ کی تعریف کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے، سیاحوں کے پاسپورٹ کو کار کی دستاویزات سے منسلک کیا جائے گا۔

پاکستان کسٹمز کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے گاڑیوں کی عارضی درآمد سے متعلق معلومات کی نگرانی کرے گا۔

- Advertisement -

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق کسٹمز حکام اس حوالے سے ایف آئی اے کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں گے، یہ اقدام گاڑیوں کی عارضی درآمد کا غلط استعمال روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

ریگولیٹری ڈیوٹی ختم : گاڑیاں کتنی سستی ہوں گی؟

حکومت کی جانب سے 6 ماہ قبل گاڑیوں پر لگائی گئی ریگولیٹری ڈیوٹی 31 مارچ سے از خود ختم ہوگئی جس کے بعد یہ گمان کیا جارہا ہے کہ استعمال شدہ درآمدی گاڑیاں اب سستی ہوجائیں گی لیکن حقیقیت میں ایسا کچھ نہیں ہے۔

ایک سال پہلے ہی 1500 سی سی کی گاڑی کی قیمت اتنی زیادہ ہوچکی تھی کہ درآمد ہی نہیں ہورہی تھی، اس کے علاوہ پہلے ڈالر180 روپے کا تھا اب ڈالر 285 روپے سے زائد کا ہوچکا ہے، ایک سال میں ڈالر 105 روپے مہنگا ہونے سے درآمدی قیمت کیسے کم ہوگئی لہٰذا گاڑیاں سستی ہونے کی توقع نہیں جاسکتی؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں