11.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

صبا قمر پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا، اسپتال منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر پھیپھڑوں کے انفیکشن کے باعث اسپتال منتقل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ صبا قمر نے اپنی بیماری سے متعلق مداحوں کو اطلاع دی اور ساتھ ہی ہاتھ پر ڈرپ لگی تصویر بھی شیئر کی۔

انہوں نے لکھا کہ ’شوٹنگ کے دوران سیٹ پر دھواں پیدا کرنے کے لیے جو ڈیزل استعمال کیا جاتا ہے اس کے باعث گزشتہ کچھ دنوں سے پھیھپڑوں کے انفیکشن میں مبتلا ہوں۔‘

- Advertisement -

صبا قمر نے لکھا کہ ’چونکہ یہ لوگوں کی صحت کے لیے انتہائی مضر ہوتا ہے پھر بھی میرے منع کرنے کے باوجود کسی نے ایک نہ سنی اور اب میں بہت برا محسوس کررہی ہوں۔‘

saba qamar lungs infection

دوسری جانب اداکارہ کی بیماری کی اطلاع پر فلم ساز و اداکار سرمد کھوسٹ نے بھی ردعمل دیا اور سیٹ پر ڈیزل استعمال کرنے کو منع کیا ہے۔

سرمد کھوسٹ نے لکھا کہ میری سمجھ سے باہر ہے کہ سینز میں دھواں کیوں دکھانا پڑتا ہے، اگر اتنا ہی ضروری ہے تو اس کا متبادل ڈھونڈا جاسکتا ہے۔‘

واضح رہے کہ صبا قمر اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’چیخ‘، ’سر راہ‘سمیت متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور مداح ان کی اداکاری کو پسند کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں