ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ایشیا کپ کے میچز بھارت کہاں کھیلے گا؟ پاکستان نے پیشکش کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ کے لیے نیا ماڈل پیش کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی کی جانب سے پیش کیے گئے نئے ماڈل میں کہا گیا ہے کہ پانچ ٹیمیں پہلے راؤنڈ کے میچز لاہور میں کھیلیں، بھارت اپنے پہلے راؤنڈ کے میچز یو اے ای میں کھیلے۔

نئے ماڈل میں کہا گیا ہے کہ سپر فور کے تمام میچز اور فائنل یو اے ای میں ہوں گے۔

- Advertisement -

ذرائع کا بتانا ہے کہ نیا ماڈل منظور ہوگیا تو پاکستان ورلڈکپ کے لیے بھارت جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ رواں برس ستمبر میں پاکستان میں شیڈول ہے لیکن بھارتی ٹیم پاکستان آنے سے انکار کرچکی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سری لنکن بورڈ نے ایشیا کپ سری لنکا میں کروائے جانے کی بھارتی میڈیا کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا۔

سری لنکن بورڈ کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے سری لنکا میں انعقاد کی خبریں بے بنیاد ہیں، ایونٹ کی میزبانی سے متعلق اے سی سی نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان ایشیا کپ کا میزبان ہے اور ایونٹ پاکستان ہی میں کرانے کا خواہش مند ہے تاہم بھارت کی جانب سے کوششیں جاری ہیں کہ ایشا کپ پاکستان میں منعقد نہ ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں