ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

مولانا فضل الرحمان نے اسحاق ڈار اور رانا ثنا کی درخواست مسترد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ رانا ثںا اللہ کی سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزرا اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ کی پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی جس میں وفاقی وزرا نے ان سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کرنے کی اپیل کی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ کچھ روز قبل بھی ملک میں حالات خراب ہوئے ہیں وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ پی ڈی ایم چوک پر احتجاج کرے لیکن مولانا فضل الرحمان نے اسحاق ڈار اور رانا ثنا کی درخواست مسترد کردی۔

- Advertisement -

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم فیصلہ کرچکے ہیں فیصلہ اب عوام کی عدالت میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ قافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوچکے کارکنان پر امن احتجاج کریں گے، کارکنان گملہ یا پودہ بھی نہیں توڑیں گے، ہم پرامن لوگ ہیں۔

پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہا کہ کل عوام نکلے گی اور فیصلہ بھی اب عوام کی عدالت میں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں