جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

اسلام آباد، پرتشدد واقعات میں زیادہ تر افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پرتشدد واقعات میں زیادہ تر افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی پولیس نے گولڑہ اور میر آبادی میں آپریشن کا فیصلہ کیا ہے جو حالیہ پرتشدد مظاہروں میں ملوث لوگوں کی گرفتاری کے لیے کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں افغان شہریوں کو پولیس اہلکار پر تشدد کرتے دیکھا گیا ہے۔

- Advertisement -

وفاقی پولیس کا کہنا ہے کہ نادرا کے پاس واقعات میں ملوث لوگوں کا ڈیٹا موجود نہیں ہے، گرفتار افغان شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے میں پولیس کو مشکلات کا سامنا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل افغان شہریوں کی عمریں 18 سے 26 سال کے درمیان ہیں۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پرتشدد واقعات کے دوران ایک پولیس اہلکار موٹر سائیکل چھوڑ کر جان بچانے کے لیے بھاگا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس نے تصاویر حاصل کرکے افغان شرپسندوں کو ڈھونڈنے کا ٹاسک سی ٹی ڈی کو دے دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں