جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

القادرٹرسٹ کیس : بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے القادرٹرسٹ کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے القادرٹرسٹ کیس میں حفاظتی ضمانت دائر کردی۔

درخواست میں وفاقی حکومت ،نیب اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نےالقادرٹرسٹ کیس میں تحقیقات شروع کررکھی ہے، نیب کی جانب سے جاری تحقیقات غیر قانونی ہیں۔

- Advertisement -

درخواست میں کہا ہے کہ خدشہ ہے نیب کی جانب سے گرفتار کیا جا سکتا ہے، اسلام آباد کی احتساب عدالت سے رجوع کرنا ہے ، استدعا ہے کہ عدالت القادر ٹرسٹ کیس میں حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ نے بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔ ان کی گرفتاری نیب کے القادر ٹرسٹ کیس میں عمل میں لائی گئی تھی اور گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کو نیب راولپنڈی آفس منتقل کر دیا گیا تھا۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے عمران خان کو دوبارہ اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں