جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں سب سے پہلے کس کو پکڑنا چاہیے، اعتزاز احسن کا موقف

اشتہار

حیرت انگیز

سینیئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا کہ گزشتہ دنوں لاہور میں کور کمانڈر کی رہائشگاہ پر حملے کے واقعے میں سب سے پہلے آئی جی پنجاب کو پکڑنا چاہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیئر قانون دان اعتزاز احسن نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں کور کمانڈر کی رہائشگاہ پر حملہ ہوا، جلوس لبرٹی سے پیدل نکلتا ہے، ڈھائی گھنٹے میں پیدل جلوس وہاں پہنچتا ہے۔ لبرٹی سے کور کمانڈر ہاؤس تک ڈھائی گھنٹے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوتی۔ اس لیے پہلے تو آئی جی پنجاب کو پکڑنا چاہیے کہ رکاوٹیں کہاں تھیں۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ یاسمین راشد کو وہیل چیئر پر عدالت لے جایا جا رہا ہے۔ ان کے خلاف تو یہ کیس بنتا ہی نہیں ہے، وہ تو لاؤڈ اسپیکر سے روک رہی تھیں کہ اندر مت جائیں۔ جن لوگوں نے ہجوم کو استعمال کیا شاید تحریک انصاف اورعمران خان سے ان کا تعلق ہی نہ ہو۔

- Advertisement -

ماہر قانون نے کہا کہ کل سپریم کورٹ کے باہر ہونیوالا دھرنا تو فارغ ہوگیا، سپریم کورٹ کے باہر دھرنے میں چیف جسٹس سے متعلق بیہودہ زبان استعمال کی گئی۔ مولانا فضل الرحمان پہلے کہتے تھے ہم نے اسلام آباد نہیں پنڈی جانا ہے، ان کے ہر جملے میں دو مرتبہ توہین عدالت ہے۔ یہ چاہتے ہیں کہ ہمیں نا اہل کیا جائے، یہ نرم طریقے سے سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ خبریں تھیں کہ آپ کو بھی گرفتار کیا جائے گا جس پر اعتزاز احسن نے جواب دیا کہ مجھے بھی بتایا گیا تھا کہ گرفتار کیا جائے گا۔ مجھے پیپلز پارٹی کو دھرنے میں جانے سے روکنا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں