اشتہار

ایف آئی اے نے نوٹس کیوں دیا؟ مونس الہٰی نےبتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے طلبی پر سابق رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی کا ردعمل آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مونس الہٰی نے لکھا کہ میڈیا، سوشل میڈیا سے پتہ چلا کہ ایف آئی اے نےطلبی کانوٹس نکالاہے، ایف آئی اے کسی اورکیس کی تفتیش میں ٹرانزیکشن سےمتعلق جاننا چاہتی ہے۔

سابق رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ یہ آٹھ ڈائریکٹ ڈپازٹ میرے اکاؤنٹ میں ہوئے ہیں،یہ رقم کسی اورکے اکاؤنٹ سے میرے اکاؤنٹ میں نہیں آئی، یہ رقم متعلقہ سال کے ٹیکس ریٹرن میں ڈیکلیئرڈ ہے۔

- Advertisement -

مونس الٰہی نے شکوہ کیا کہ ایف آئی اے متعلقہ سالوں کے ٹیکس ریٹرن دیکھتی تو نوٹس نہ نکالتی، نوٹس کا اصل مقصد مجھے وہاں بلا کرکسی اورکیس میں گرفتار کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے سابق رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی کو 22 مئی کو طلب کررکھا ہے، ایف آئی اے کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کےلیے مونس الہٰی کو طلب کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق مونس الہٰی کے اکاؤنٹس میں 2021 سے 2022 کے دوران کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئیں، حکام نے یہ بھی کہا کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں یکطرفہ کارروائی کی جاسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں