ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن تشکیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اعلی عدلیہ کے ججز مبینہ آڈیو لیکس کے معاملہ پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا، سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا گیا ہے۔

جوڈیشل کمیشن میں بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق بھی شامل ہیں، کمیشن آڈیو لیکس کی صداقت اور عدلیہ کی آزادی پر پڑنے والے اثرات کی تحقیقات کرے گا۔

- Advertisement -

وفاقی حکومت نےکمیشن کی تشکیل کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، کمیشن کی ٹی او آرز بھی نوٹیفکیشن کا حصہ ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کمیشن سابق وزیراعلیٰ پنجاب اوروکیل کی آڈیولیکس کی تحقیقات کرے گا اور مخصوص بینچز کے سامنے مقدمات سماعت کیلئے مقرر کرنے کی تحقیقات بھی کی جائیں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سابق وزیراعلیٰ اورسپریم کورٹ کےموجودہ جج کی مبینہ آڈیولیکس کی تحقیقات بھی ہوں گی۔

سابق چیف جسٹس سےمتعلقہ مبینہ آڈیوزکی تحقیقات بھی کی جائیں گی، چیف جسٹس کی خوشدامن کی مبینہ آڈیوزکی تحقیقات بھی ہوں گی، کمیشن فوری طور پر تحقیقات شروع کرے گا۔

اٹارنی جنرل کمیشن کی معاونت کریں گے جب کمیشن کا سیکرٹریٹ بھی قائم ہو گا اور وفاقی و صوبائی حکومتیں کمیشن کی ہدایت پر عمل و مدد کی پابند ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں