ملک میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، قومی ادارہ صحت کی انیس سالہ مریضہ میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق ہو گئی، کیسز کی مجموعی تعداد چار ہو گئی،،، انیس سالہ مریضہ سعودی عرب سے اسلام آباد پہنچی تھیں۔
وزارت قومی صحت کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ منکی پاکس کا شکار انیس سالہ مریضہ سعودی عرب کے شہر جدہ سے اسلام آباد پہنچی ہیں۔ منکی پاکس کی علامات موجود ہونے پر مریضہ کو ایئرپورٹ سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔
مریضہ کے خون کا سیمپل قومی ادارہ صحت کو بھجوایا گیا۔ این آئی ایچ نے مریضہ میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق کر دی ہے ۔
پمز اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں زیرعلاج مریضہ کی حالت تسلی بخش ہے ۔پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا کیس پچیس اپریل کو سامنے آیا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک میں منکی پاکس کے چار مصدقہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ تین کیس اسلام آباد، ایک کراچی سے رپورٹ ہوا ہے۔منکی پاکس کے چاروں مریض سعودی عرب سے وائرس لیکر پاکستان پہنچے ہیں۔