بدھ, مئی 15, 2024
اشتہار

پاکستان ایک خاص اشرافیہ کیلیے بنا ہے اور اسی کا قانون چلتا ہے، مفتاح اسماعیل

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک خاص اشرافیہ کیلیے بنا ہے اور یہاں اسی کا قانون چلتا ہے۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) مفتاح اسماعیل نے دیجیٹل مردم شماری پر اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں پورے ملک کی 3 فیصد گروتھ کیسے ہو سکتی ہے؟ ہر سال 90 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مجھے لگتا ہے موجودہ مردم شماری میں ابہام ہے، میں سمجھتا ہوں کہ پورے پاکستان میں پھر سے مردم شماری ہونی چاہئیے، ٹیبلٹ تو خریدے جا چکے ہیں اب 17 سے 18 ارب کا خرچہ ہوگا، اگر یہ خرچہ کر لیا جائے تو کوئی مسئلہ نہیں اور وہ پیسہ ملک میں ہی خرچ ہوگا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ممکن نہیں کہ ملک میں 3 فیصد گروتھ ہو اور 90 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہوں، جب تک ملکی اشرافیہ کا نیکسس نہیں توڑا جائے گا حالات بہتر نہیں ہوں گے، ملک میں آبادی میں اضافے کا تناسب کچھ اور کراچی میں کچھ ، یہ سوالیہ نشان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ترقی پذیر ملکوں میں بھی سب سے نیچے آگئے، پاکستان ایک خاص اشرافیہ کیلیے بنا ہے اور اسی کا قانون چلتا ہے۔

چند روز قبل جرمن قونصلیٹ میں چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے اعتراف کیا تھا کہ ہمارے ادارے فعال نہیں اور نظام پر اشرافیہ کی سخت گرفت ہے۔

’ہم سے زیادہ دنیا میں کمزورگورننس کسی کی نہیں، ہمارے ادارے فعال نہیں، نظام پر اشرافیہ کی سخت گرفت ہے یہی نہیں ہمارا انصاف کا نظام بہت وقت طلب ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں