اشتہار

فلم ’’اوم شانتی اوم‘‘ کے معروف اداکار دنیا چھوڑ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم اوم شانتی اوم میں کردار نبھانے والے بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار نتیش پانڈے دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نتیش کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب 2 بجے دل کا دورہ پڑا جو اتنا شدید تھا کہ وہ جانبر نہ ہوسکے اور دنیا چھوڑ گئے۔

اداکار کی موت کی تصدیق ان کے قریبی رشتے دار اور پروڈیوسر سدھارتھ نگر نے کی، انہوں نے بتایا کہ نتیش کی آخری رسومات بدھ کی شام ادا کی جائیں گی۔

- Advertisement -

51 سالہ آنجہانی اداکار نے بھارت کے معروف اداکار تھے جنہوں نے ٹیلیوژن کی کئی سپرہٹ سیریز، ڈراموں کے علاوہ درجنوں فلموں میں بطور معاون اداکار کام کیا۔

نتیش دیش کی قابل ذکر فلموں میں شاہ رخ خان کے ساتھ اوم شانتی اوم، سلمان خان کے ساتھ دبنگ 2 کے علاوہ بدھائی دو، کھوسلا کا گھوسلا سمیت دیگر کئی یادگار فلمیں ہیں جب کہ انہوں نے مقبول ٹی وی سیریل ‘انوپما’ میں دھیرج کمار کا کردار بھی بخوبی نبھایا تھا۔

ان کی اس طرح اچانک موت سے بھارتی فلم اور ٹی وی انڈسٹری میں ان کے ساتھی اداکار غم سے نڈھال ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے لیے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں