ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

ارمینا خان کس ملک کی وزیراعظم بننا چاہتی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی اداکارہ ارمینا خان برطانیہ وزیراعظم بننا چاہتی ہے اور وہ سب سے پہلے نواز شریف کو وہاں سے بے دخل کرنے کی خواہشمند بھی ہیں۔

پاکستان اور فلم کی معروف اداکارہ ارمینا خان جو برطانیہ میں مقیم ہیں ان کے دل میں وزیراعظم بننے کی خواہش نے جنم لیا ہے اور اس کے لیے انہوں نے پاکستان نہیں بلکہ برطانیہ کا انتخاب کیا ہے۔ وہ برطانیہ کی وزیراعظم بننا چاہتی ہیں۔

ارمینا خان سوشل میڈیا پر سرگرم رہتی ہیں اور اپنی خواہش کا اظہار انہوں نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ہی کیا ہے ان کی یہ ٹویٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل بھی ہوگئی ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی جاری ہیں۔

- Advertisement -

اداکارہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں وزیراعظم برطانیہ بننے کی خواہش کے ساتھ ہی مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے تو برطانوی وزیراعظم بن کر نواز شریف کو نکالنا ہے یہاں سے اور پھر انہیں آپ لوگوں کے حوالے کروں گی۔

 

ارمینا خان نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ نہ میں کسی پارٹی کا حصہ ہوں اور نہ میں کسی سے پیسے وصول کرتی ہوں، میں جو بھی ٹویٹ کرتی ہوں اپنے یقین اور اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کرتی ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں ماضی میں اس کی وجہ سے بہت کچھ کھو چکی ہوں لیکن مجھے کوئی پروا نہیں ہے۔ میں عمران خان کی حمایت کرتی ہوں کیونکہ میں ان کے پیغام اور مقصد پر یقین رکھتی ہوں۔ مجھے کسی چیز کا جواز پیش کرنے کی ضرورت نہیں، لوگ صرف اتنا ہی سوچ سکتے ہیں جتنا وہ چاہتے ہیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں