اشتہار

نوجوان کی آخری رسومات پر دوست کا حیران کن اقدام!

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں نوجوان کی آخری رسومات میں شریک دوست جلتی چِتا میں کود گیا اور اپنی جان دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں 42 سالہ اشوک نامی شخص کینسر کے موذی مرض میں انتقال کر گیا تھا جس کی آخری رسومات یمنا ندی کے کنارے جاری تھیں اور چتا کو آگ دی جا چکی تھی کہ ایسے میں وہاں موجود آنجہانی کے دوست آنند نے وہ قدم اٹھایا جس کی کسی کو توقع بھی نہ تھی۔

40 سالہ آنند نے دوست کی جلتی چتا میں کود کر اپنی جان دے دی۔ سرکل پولیس آفیسر کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لوگ چتا کو آگ دینے کے بعد شمشان گھاٹ سے نکلنے لگے تھے کہ آنند دوڑ کر دوست کی چتا کی جانب گیا اور جلتی آگ میں کود گیا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق وہاں کھڑے لوگوں نے آنند کو چتا سے باہر نکالا اور فوری طور پر قریبی اسپتال لے گئے تاہم زیادہ جھلس جانے کے باعث اسے آگرہ میڈیکل کالج ریفر کیا گیا جہاں منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں