اشتہار

کراچی سچل اسکیم 33: رہائشی پروجیکٹ پر فائرنگ بھتہ خوری کا شاخسانہ نکلا، فوٹیج مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں سچل اسکیم 33 میں رہائشی پروجیکٹ پر فائرنگ بھتہ خوری کا شاخسانہ نکلا ہے، فوٹیج بھی مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک مرتبہ پھر بھتہ مافیا سر اٹھانے لگا ہے، سچل کے علاقے اسکیم 33 میں 2 روز قبل رہائشی پروجیکٹ کے باہر فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد کے زخمی ہونے کا واقعہ بھتہ خوری کا شاخسانہ نکلا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، سچل پولیس نے پروجیکٹ کے انچارج محمد شہور میمن کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔

- Advertisement -

مقدمے میں لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے وصی اللہ لاکھو، محمد آصف، محمد طارق اور سمیع اللہ کو نامزد کیا گیا ہے، بھتہ خوروں نے پروجیکٹ کے مالک آصف غازیان سے ٹیلی فون پر بھتہ طلب کیا تھا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق آصف غازیان کو بھتہ نہ دینے کی صورت میں برے انجام کی دھمکی دی گئی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق یکم جون کو موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے پروجیکٹ کے سیکیورٹی گارڈ صنم بلیدی سمیت تین افراد کو زخمی کیا تھا جن میں 2 راہ گیر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں