پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

قوم اور تاریخ سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم اور تاریخ سانحہ 9مئی کے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا۔

شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی محض تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن نہیں بلکہ ریاست پر سیاست قربان اور حملہ کرنیوالی 2سوچوں کو الگ الگ کرنے والا دن ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک طرف وطن پر لہونچھاور کرنیوالےبیٹےاورعظیم اہلخانہ ہیں تو دوسری طرف نفرت کی آگ میں سلگتے وہ کردار جن کے دل میں ریاستی مفادات کا درد نہیں۔

انھوں نے کہا کہ قوم اور تاریخ سانحہ 9مئی کے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرےگی، یک سال گزر گیا لیکن قوم اور پاکستان اپنے مجرموں کو نہ بھولےہیں نہ بھولیں گے۔

وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ وعدہ ہے ارض پاک، عظیم شہدا، ان کے ورثااور قوم سے ، 9 مئی پھر کبھی نہیں،ہمیں آگے بڑھنا ہے ، ترقی کی منازل طے کرنےہیں اور اپنی آنے والی نسلوں کو ایک روشن مستقبل دینا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں