ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

خیرپور میں 10 لاکھ روپے سر کی قیمت والے 2 بدنام زمانہ ڈاکو گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

خیرپور: صوبہ سندھ کے شہر خیرپور میں 10 لاکھ روپے سر کی قیمت والے 2 بدنام زمانہ ڈاکو گرفتار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور میں پولیس نے اغوا، قتل، ڈکیتی، چوری، اور پولیس مقابلوں میں انتہائی مطلوب دو ڈاکو مقابلے کے بعد گرفتار کر لیے۔

تھانہ صوبھودیرو پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ سگیوں لنک روڈ کے قریب پیش آیا، جس کے دوران پولیس نے ڈاکو نفیس عرف پیورند اور محمد فرحان کو جدید اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔

- Advertisement -

دونوں ڈاکوؤں کی گرفتاری پر دس دس لاکھ روپے انعام مقرر ہے، ایس ایس پی میر روحل خان کے مطابق ڈاکوؤں سے ایک کلاشنکوف، ٹی ٹی پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں، ڈاکوؤں کے ساتھی فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈاکو متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے، حکومت نے ان کے سر کی قیمت بھی مقرر کر رکھی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں