20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بھارتی اینکر کی اوور ایکٹنگ، جوہی چاؤلہ نے اپنی فلم کی ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اینکر کی سمندری طوفان بپر جوائے پر اوور ایکٹنگ کرنے پر بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ نے بھی اپنی فلم ’پھر بھی دل ہے ہندوستانی‘ کا کلپ شیئر کردیا۔

گزشتہ روز بھارتی نیوز اینکر نے خطرناک سمندری طوفان بپر جوائے کو بھی مذاق بنا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔

وائرل ہونے والے کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اینکر نے اسٹوڈیو میں بپر جوائے کی رپورٹنگ میں ایکٹنگ کی حد کر دی۔

- Advertisement -

اینکر نے مضحکہ خیز اداکاری کرتے ہوئے ایسے ظاہر کیا کہ جیسے وہ طوفان میں گھری ہوئی ہیں اور ہوائیں انہیں اڑا لے جائیں گی۔

تاہم اب اداکارہ جوہی چاؤلہ نے بھی اپنی فلم ’پھر بھی دل ہے ہندوستانی‘ کا کلپ شیئر کیا ہے جس میں وہ طوفان کی رپورٹنگ کی اداکاری کررہی ہیں۔

جوہی چاؤلہ کی جانب سے فلم کا کلپ شیئر کرنے کے بعد میمز کی بھرمار ہوگئی اور ان کی پوسٹ پر صارفین مختلف میمز شیئر کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب سمندری طوفان بپرجوائے کیٹی بندر سے 150 کلو میٹر دور گجرات سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے تحصیل مالیا کے 45 دیہات بجلی سے محروم ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں