جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

ہیری بروک عجیب و غریب طریقے سے آؤٹ، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

برمنگھم: ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلش بیٹر ہیری بروک عجیب و غریب طریقے سے آؤٹ ہوگئے۔

ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلش ٹیم نے دوسرے سیشن میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنالیے ہیں، جو روٹ 51 اور جونی بریسٹو 19 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

اوپنر زیک کرولی 61 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بین ڈکٹ نے 12 رنز بنائے، ہیری بروک 32 رنز بنا کر اسپنر نیتھن لیون کو وکٹ دے بیٹھے۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر ہیری بروک کے آؤٹ ہونے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیتھن لائن کی گیند ہیری بروک کے پیڈ پر لگی جس کے بعد انہوں نے ہاتھ اوپر کرلیے کہ گیند بیٹ سے نہیں لگی ہے۔

ہیروک بروک اسی طرح کھڑے رہے اور گیند فضا میں بلند ہونے کے بعد سیدھی وکٹوں میں چلی گئی اور انہیں علم نہیں ہوا۔

کمنٹیٹر بھی ہیروک بروک کے آؤٹ ہونے کو ان کی بدقسمتی قرار دے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں