جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

بھارت: مسلم  لڑکی نے لائیو خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: بھارت میں مسلم لڑکی نے غیر مسلم نوجوان سے شادی کرنے کے بعد تنگ آکر لائیو خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ بھارت کے شہر حیدرآباد میں پیش آیا، جہاں ثنا نے غیر مسلم سسرال والوں اور شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر رشتے دار سے ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے اپنی پریشانی کو بتایا اور پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

 ثنا کی والدہ نے میڈیا کو بتایا کہ انکی بیٹی ثنا نے ایک غیر مسلم نوجوان سے شادی کی تھی، جس نے بعد میں اسلام قبول کرلیا تھا، شادی کے بعد سے ہی ان کی بیٹی کو ہراساں کیا جارہا تھا جبکہ وہ تعلیم یافتہ تھی اور جاب بھی کرتی تھی۔

- Advertisement -

مقتولہ کی والدہ نے بتایا کہ شادی کے بعد شوہر اس پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا کرتا تھا، میری بچی کو ٹارچرکرکے ماردیا گیا ہے، انھوں نے روتے ہوئے مسلم لڑکیوں سے اپیل کی کہ وہ غیرمسلم نوجوانوں سے شادی نہ کریں۔

ثنا کی والدہ نے کہا کہ مجھے سبق مل چکا ہے اور میں چاہتی ہوں کہ دوسری بچیوں کی زندگی برباد نہ ہو جو غلطی میری  بچی نے کی ہے وہ کوئی دوسری بچی نہ کرے۔

واضح رہے کہ ثنا نے اپنے گھر والوں سے بات کرتے ہوئے لائیو خودکشی کرلی تھی بیٹی کی موت کے بعد ثنا کی والدہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے تمام تفصیلات سے واقف کروایا اور مسلم لڑکیوں سے اپیل کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں