عید قرباں کی آمد آمد ہے ایسے میں جانوروں کے بھاگنے کی مختلف ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ایسی ہی ایک ویڈیو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 سے سامنے آگئی ہے جہاں قربانی کا جانور رسی چھڑا کر ایک ریسٹورنٹ میں گھس گیا۔
گزشتہ روز رسی چھڑوا کر بیل بھاگتے بھاگتے ایک ریسٹورنٹ میں داخل ہوا لیکن خوش قسمتی سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
ریسٹورنٹ کے باہر موجود ملازم اندر بھاگا تو بیل بھی اندر داخل ہوگیا۔
ریسٹورنٹ مالک کا کہنا ہے کہ ملازم باہر موجود تھا جو بیل کو دیکھ کر اندر بھاگا، ملازم نے عقلمندی کی کہ شیشے کا دروازہ بند نہیں کیا۔
مالک کا کہنا تھا کہ اندر ایک دروازہ اور موجود تھا خوش قسمتی سے وہ بھی بچ گیا۔
بیل نے ریسٹورنٹ کے اندر کسی شخص یا چیز کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا بعدازاں بیل کے مالک نے اسے پکڑ لیا گیا۔