20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

وزیراعظم کا ضلع تورغر میں دانش اسکول کے قیام کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

تورغر: وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع تورغر میں دانش اسکول کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دانش اسکولوں میں غریب گھرانوں کے بچے بچیاں پڑھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع تورغر کے دورے کے دوران قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اورآپ کےبزرگوں نےبڑی قربانیاں دی ہیں، تربیلاڈیم کیلئےاپنی زمینیں بھی قربان کردیں، یہ آپ کی بہت بڑی خدمت ہےجونظراندازنہیں کی جاسکتی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کے پی پاکستان کاخوبصورت ترین صوبہ ہے، کےپی میں خوبصورت پہاڑ،خوبصورت لوگ رہتے ہیں اور یہاں کے عوام بہت بہادرہیں۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ 75 سالوں میں کاوشیں کی جاتی توکےپی بہت ترقی یافتہ ہوتا لیکن بدقسمتی سے ہم نےبزرگوں،شہیدوں کااحترام نہیں کیا، لاکھوں گھرانے ہندوستان چھوڑ کر اس خطے کی طرف آئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ15سے20سالوں میں یہ پل بن جاناچاہئےتھا، اس عرصے میں لوگوں کاکتناوقت ضائع ہوگیاجس کی کوئی قیمت نہیں، انگریزی کامحاورہ ہےٹائم ازمنی وقت آپ کاپیسہ ہے، میں نےہدایات جاری کی ہیں کہ یہ پل ایک سال میں بنناچاہئے، وفاقی حکومت مکمل طورپرمعاونت کرےگی، مجھ سےوعدہ کیاگیاہےبہترین ٹھیکیدارلائیں گےجو24گھنٹےکام کرے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ الیکشن میں کامیاب ہوئےتواس پل کاافتتاح بھی ہم کریں گے، آپ کےعلاقےمیں دانش اسکول کااعلان کرتاہوں، پنجاب میں درجنوں دانش اسکول بنائیں تھے، دانش اسکولوں میں غریب گھرانوں کےبچےبچیاں پڑھتے تھے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ امیروں کے بچے بڑے اسکولوں اور یونیورسٹی میں پڑھتےہیں، ہم نے دانش اسکول بھی اسی لیول کےبنائے تھے ، ہمیں مل کراس منصوبےپرکام کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں