بدھ, مئی 15, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز بننے پر علیم خان کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز بننے پر استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان کا ردعمل آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی پی پی کے صدر علیم خان کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کی نئی سیاسی جماعت بنانے کا خیرمقدم کرتے ہیں، آئی پی پی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز دونوں کی بنیاد دو مقصد ایک ہی ہے۔

علیم خان نے کہا کہ پرویز خٹک کے فیصلے سے ہمارے مؤقف کی تائید ہوئی ہے، تشدد کی سیاست کو ایک اور دھچکا لگا اب ملک کی تعمیر ہوگی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عوام سچائی جان چکے ہیں، نئی سیاسی فضا میں زیادہ بہتر کام ہوگا، 9 مئی کا رعمل جاری ہے اداروں پر حملے ناقابل برداشت ہیں۔

علیم خان نے کہا کہ پرویز خٹک بھی رازداں ہیں انہیں علم ہے کون کتنا ذمہ دار ہے، فرد واحد نے اپنی تسکین کے لیے مضبوط حکومتیں نہیں بننے دیں۔

آئی پی پی صدر نے مزید کہا کہ پنجاب اور کے پی میں 2018 کے بعد عوامی مسائل حل نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر پرویزخٹک نے پی ٹی آئی پارلیمینٹرینز کے نام سے نئی پارٹی کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان بھی نئی سیاسی جماعت میں شامل ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے 57 سابق ارکان اسمبلی نے پرویز خٹک کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور پرویز خٹک پارٹی کے سربراہ مقرر کردیئے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں