ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بھارت کے سیلابی پانی سے پنجاب کے دریا بپھرنے لگے، بستیاں اور فصلیں آبی ریلوں کی نذر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : بھارت کے سیلابی پانی سے پنجاب کےدریا بپھرنے لگے، بستیاں اور ہری بھری فصلیں آبی ریلوں کی نذر ہونے لگیں۔

تفصیلات کےمطابق بھارت کے سیلابی پانی سے پنجاب کے دریا بے قابو ہوگئے ، چنیوٹ اور جھنگ کے قریب دریائے چناب سے منسلک کئی دیہات زیر آب آگئے جبکہ ہری بھری فصلیں بھی پانی کی نذر ہوگئیں۔

چنیوٹ کےقریب دریائے چناب سےایک لاکھ باسٹھ ہزارسات سو چھیالیس کیوسک کا ریلا گزررہا ہے، جس کے باعث پانی متعدد آبادیوں میں داخل ہوگیا اور کھڑی فصلوں کونقصان پہنچایا۔

- Advertisement -

پانچ دیہات کو جانیوالے راستے بند ہوگئے تاہم نشیبی بستیوں کےمکینوں کا کشتیوں کے ذریعے انخلا جاری ہے جبکہ جھنگ میں دریا چناب سےمنسلک موضع کھروڑہ باقر اورسیچ نگر میں سیلابی ریلا داخل ہوگیا ہے تاہم انتظامیہ کی طرف سے فلڈ ریلیف کیمپ لگا دیے گئے ہیں۔

جلالپوربھٹیاں میں ہیڈ قادرآباد کےمقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد اوراخراج میں اضافہ ہونےلگا، پانی کا بہاؤ 106306 کیوسک اور اخراج 96306کیوسک,ہے۔

نارووال کےقریب دریائے راوی میں کوٹ نیناں کےمقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ جسڑ کے مقام پر ارسٹھ ہزارچورانوے کیوسک کا ریلہ گزررہا ہے، ریسکیو ٹیمیں ہنگامی حالات سےنمٹنےکے لئے موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں