20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پنجاب کے تمام دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پرپانی کا بہاؤ 1 لاکھ 21 ہزار 652 کیوسک ہوگیا، ہیڈ مرالہ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تمام دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا ، دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پرپانی کا بہاؤ 1 لاکھ 21 ہزار 652 کیوسک ہوگیا۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ خانکی بیراج پرپانی کا بہاؤ 1 لاکھ کیوسک سےتجاوزکرگیا۔

- Advertisement -

دریائے چناب میں قادر آباد بیراج پر پانی کا بہاؤ 93 ہزارکیوسک ، دریائےراوی میں شاہدرہ کےمقام پر پانی کا بہاؤ 38 ہزارکیوسک اور دریائے راوی میں ہیڈبلوکی کےمقام پر پانی کابہاؤ 64 ہزار کیوسک ہے۔

فلڈفورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائےروای میں بلوکی اور سدھنائی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ، دریائےستلج میں گنڈاسنگھ والا قصور کےمقام پر پانی کا بہاؤ 58ہزار کیوسک اور دریائےستلج میں سلیمانکی کےمقام پر پانی کابہاؤ 83 ہزار کیوسک ہے اور درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

دریائےسندھ میں تونسہ بیراج پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 97 ہزار کیوسک ، دریائےسندھ میں چشمہ کےمقام پرپانی کا بہاؤ 3 لاکھ 41ہزار کیوسک اور کالاباغ کےمقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 23 ہزارکیوسک ہے۔

فلڈفورکاسٹنگ ڈویژن کا کہنا ہے کہ دریائےسندھ میں کالاباغ اورچشمہ میں نچلےدرجےکا سیلاب اور تونسہ بیراج پردرمیانےدرجےکاسیلاب ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں