پیر, اکتوبر 28, 2024
اشتہار

بانی کشمیر اور قرارداد الحاق پاکستان منظور کروانے والے کشمیری رہنما سردار ابراہیم خان

اشتہار

حیرت انگیز

بانی کشمیر اور قرارداد الحاق پاکستان منظور کروانے والے معروف کشمیری رہنما سردار ابراہیم خان کو بچھڑے 20 برس گزر گئے۔

کشمیری رہنما، غازی ملت سردار ابراہیم خان کو بیس برس قبل 31 جولائی 2003 کو 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، انھیں آبائی گاؤں کوٹ مٹے خان میں دفن کیا گیا۔

سردار ابراہیم خان 22 اپریل 1915 کو ضلع پونچھ کے علاقے کوٹ مٹے خان میں پیدا ہوئے تھے، انھوں نے اسلامیہ کالج لاہور سے بی اے، یونیورسٹی آف لندن اور لنکنز ان سے وکالت کی ڈگری حاصل کی، وہ 1946 میں جموں و کشمیر اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

- Advertisement -

سردار ابراہیم نے 19 جولائی 1947 کو جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے اجلاس میں قرارداد الحاق پاکستان منظور کروائی، اور 24 اکتوبر 1947 کو مہاراجہ ہری سنگھ کی فوج کو عبرت ناک شکست دے کر آزاد جموں و کشمیر کی بنیاد رکھی۔

سردار ابراہیم 1948 میں آزاد جموں و کشمیر کے پہلے صدر منتخب ہوئے، وہ دوران حیات 4 مرتبہ آزاد جموں و کشمیر کے صدر رہے، تحریک آزادی کشمیر کے لیے گراں قدر خدمات کی بدولت انھیں بانی کشمیر، غازی ملت کے القابات سے یاد کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں