جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

اسلام آباد میں ڈکیتیوں کے حوالے سے وزارت داخلہ کے تحریری جوابات میں تضاد سامنے آ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی اسمبلی میں اسلام آباد میں راہزنی، ڈکیتی، ملوث مجرموں کی گرفتاری اور  نگرانی کے واقعات سے متعلق وزارت داخلہ کی جانب سے جمع تحریری جوابات میں تضاد سامنے آیا ہے۔

وزارت داخلہ کی تحریری جواب کے مطابق 2022 میں اسلام آباد میں ڈکیتی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا دوسرے جواب میں بتایا گیا کہ 2022 ڈکیتی کے 35 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سال2022  میں چوری کے18 کیسز رجسٹرڈ ہوئے، دوسرے جواب میں بتایا گیا کہ 2022 میں چوری کے 3058 کیسز درج ہوئے تھے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2023 میں اسلام آباد میں اب تک ڈکیتی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا، رواں سال 2023 میں چوری کے 21 کیسز کا اندراج ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2022 میں اسلام آباد میں قتل کے 177 مقدمات، زنا کے 68 کیسز، 673 گاڑیاں چوری اور عام چوری کے 2524 واقعات کا اندراج ہوا۔

رپورٹ کے مطابق 2022 میں اسلام آباد میں سائیکل چوری کے 3276 واقعات، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے 1470 کیسز کا اندراج کیا گیا۔

وزارت داخلہ کا اسلام آباد کلب سے متعلق تحریری جواب کے مطابق اسلام آباد کلب کو 1968 اراضی الاٹ کی گئی تھی، اسلام آباد کلب کا سالانہ کرایہ 6 روپے فی مربع گز ہے۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں