ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی 5 سال کے لیے نااہل قرار، وارنٹ گرفتاری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن ایکٹ کے تحت 5 سال کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت ہوئی ، جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔

سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن ایکٹ کے تحت نااہل قرار دے دیا ، الیکشن ایکٹ کے تحت 5سال کیلئے نااہل قرار دیا گیا۔

- Advertisement -

سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ جاری کئے۔

عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو وارنٹ گرفتاری پر تعمیل کروانے کا حکم دے دیا۔

جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری زمان پارک پہنچ گئی ہے اور زمان پارک جانے والے تمام راستےبندکردیے۔

ایس پی سول لائن حسن جاوید بھٹی بھی زمان پارک میں موجود ہے، زمان پارک کے اطراف لاہور پولیس کی غیر معمولی نقل و حرکت جاری ہے۔

پولیس نے مال روڈسےدھرم پورہ جانے والے کینال روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں