اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

دریائے ستلج میں ڈوبنے والوں کی تلاش کے لیے جدید ٹیکنالوجی، ریڈار کا استعمال

اشتہار

حیرت انگیز

اوکاڑہ: دریائے ستلج میں ڈوبنے والوں کی تلاش کے لیے جدید ٹیکنالوجی، ریڈار اور غوطہ خوروں کی مدد سے چوتھے روز تلاش شروع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج میں کشتی الٹنے سے لاپتا افراد کی تلاش چوتھے روز پھر شروع کر دی گئی، سرچ آپریشن میں پاک فوج، ریسکیو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جدید ٹیکنالوجی، ریڈار اور غوطہ خوروں کی مدد سے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، جس کی نگرانی ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

دریا سے اب تک 8 افراد کی لاشیں نکال کر لواحقین کے حوالے کی جا چکی ہیں، جب کہ 6 لاپتا افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن چوتھے روز بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ دریائے ستلج میں چار دن قبل سوجیکے کے مقام پر کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا، ڈپٹی کمشنر ذیشان حنیف کے مطابق کشتی میں 45 افراد سوار تھے، 33 کو بچا لیا گیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کشتی پر 45 افراد کے علاوہ کھاد کے بیگ، 15 سے 20 موٹر سائیکلیں بھی موجود تھیں، مسافروں میں سے 43 کا تعلق ضلع بہاولنگر کی تحصیل منچن آباد سے جب کہ 2 کا دیپالپور سے تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں