20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ٹرین حادثہ : یو اے ای کے رضا کاروں کی امدادی سرگرمیاں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نواب شاہ میں ہونے والے ہزارہ ایکسپریس کے المناک حادثے کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) ہلال احمر کے رضاکاروں نے امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹرین حادثے پر یو اے ای قونصل جنرل کراچی نے اپنے شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی بخیت عتیق الرومیتی تمام مصروفیات چھوڑ کر ریسکیو آپریشن کی نگرانی میں مصروف ہوگئے۔

- Advertisement -

انہوں نے فوری طور پر یو اے ای ہلال احمر کے رضا کاروں کو ریسکیو آپریشن میں ہراوّل دستے کا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔

قونصل جنرل کو بتایا گیا کہ شدید زخمیوں کو بہترین علاج کیلئے کراچی کے بڑے اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے، یو اے ای حکومت اور ہلال احمر پاکستانی بھائیوں کی خدمت میں پیش پیش ہے۔

بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ زخمیوں کو بہترین علاج کی ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی، حکومتی مشینری اور ہلال احمر کے رضا کاروں سے براہ راست رابطے میں ہوں، ریسکیو آپریشن کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جارہی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں