12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، جس میں کہا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ ماورائے آئین ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست دائر کردی گئی، درخواست محمد مقسط سلیم ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست میں وفاقی حکومت،وزارت قانون اورداخلہ کوفریق بنایا گیا ہے اور مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ ماورائے آئین ہے ، ایکٹ کے تحت غیرآئینی اختیارات دے دئیے گئے۔

- Advertisement -

درخواست میں کہنا ہے کہ کسی بھی شہری کوبناوارنٹ گرفتارکیاجاسکتا ہے، قانون کےتحت گرفتار فردکومجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرنا لازم نہیں۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ آئین شہریوں کی آزادی اوربنیادی حقوق کاتحفظ فراہم کرتا ہے، استدعا ہے کہ عدالت آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کی شق 2، 4اور 11 کو کالعدم قراردے اور عدالتی فیصلہ آنےتک قانون پر عمل درآمد روکتے ہوئےحکم امتناع جاری کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں