جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

ملک بھر میں غیر قانونی میڈیکل ڈیوائسز کی کھلے عام فروخت کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ملک بھر میں غیر قانونی میڈیکل ڈیوائسز کی کھلے عام فروخت ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے غیر قانونی میڈیکل ڈیوائسز سے متعلق ہنگامی الرٹ جاری کردیا۔

ڈریپ نے چھ مقامی اور عالمی کمپنیز کی تیارکردہ میڈیکل ڈیوائسز کو غیر رجسٹرڈ قرار دیدیا، ڈریپ نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ ڈرپ سیٹ، سرنج، کینولہ فروخت ہو رہی ہیں۔

- Advertisement -

ڈریپ کا کہنا تھا کہ برطانوی، بھارتی، اماراتی میڈیکل ڈیوائسز غیر قانونی فروخت ہو رہی ہیں، برطانوی، اماراتی کمپنی کا تیار کردہ آئی وی کینولہ غیر قانونی فروخت ہو رہا ہے۔

ڈریپ نے جاری الرٹ میں کہا کہ بھارتی کمپنی کا تیار کردہ ڈرپ سیٹ غیر قانونی فروخت ہو رہا ہے، چھ ملکی، غیر ملکی سرنج، کینولہ، ڈرپ کٹ رجسٹرڈ نہیں ہیں، غیر قانونی میڈیکل ڈیوائسز کی فروخت کے بارے شکایات ملی ہیں۔

 ڈریپ کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ میڈیکل ڈیوائسز مریض کی زندگی کیلئے خطرہ بن سکتی ہیں، غیر رجسٹرڈ میڈیکل ڈیوائسز انفیکشن کے پھیلاو کا سبب بن سکتی ہیں، غیر رجسٹرڈ میڈیکل ڈیوائسز کی تیاری، کوالٹی، سیفٹی غیر یقینی ہے۔

ڈریپ نے کاری کردہ الرٹ میں کہا کہ غیر رجسٹرڈ میڈیکل ڈیوائسز غیر محفوظ ہو سکتی ہیں، غیر رجسٹرڈ میڈیکل ڈیوائسز کی شپنگ، اسٹوریج غیر محفوظ ہو سکتی ہے۔

ڈریپ نے کہا کہ فیلڈ فورس غیر رجسٹرڈ میڈیکل ڈیوائسز ضبطی کیلئے سرویلنس بڑھائیں اور غیر رجسٹرڈ میڈیکل ڈیوائسز کا اسٹاک ضبط کریں ساتھ ہی کیمسٹ غیر رجسٹرڈ میڈیکل ڈیوائسز کی سیل روکنے کیلئے سٹاک چیک کریں۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں