بنگلور: آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ بھارتی شہر بنگلور میں شروع ہوگئی ہے، چینی کیوئسٹ زاو یی لونگ اعزاز کا دفاع کررہے ہیں۔
بنگلور میں ہونی والی ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان سمیت پینتالیس ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان کی نمائندگی حمزہ اکبر، محمد آصف ٹوبا اور قومی چیمپیئن محمد سجاد کررہے ہیں۔
یہ پہلا موقع ہے کہ سابق عالمی چیمپیئن محمد آصف قومی کیوئسٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ پاکستانی کھلاڑی میگا ایونٹ میں سفر کا آغاز انیس نومبر سے کرینگے۔
ایونٹ کا فائنل انتیس نومبر کو کھیلا جائیگا۔ مینز چیمپیئن شپ کی انعامی رقم سولہ ہزار ڈالرز رکھی گئی ہے۔