تازہ ترین

کھارادرتھانے کے نزدیک دستی بم حملہ،20 زخمی

کراچی: اولڈ سٹی ایریا میں واقع کھارادر تھانے کے نزدیک نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں بیس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے کھارادر پولیس اسٹیشن کے نزدیک دستی بم سے حملہ کیا جس کے بعد نا معلوم افراد اورپولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والوں کوسول اسپتال منقل کیا گیا جب کہ ملزمان فائرنگ کا سہارا لیتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

زخمی ہونے والے افراد میں چند پولیس اہلکار ببھی شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں