جمعہ, جنوری 31, 2025
اشتہار

افغانستان اسمگل کی جانے والی چینی 31 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں چھپائی گئی تھی

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان اسمگل کی جانے والی چینی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ 31 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں چھپائی گئی تھی، تاہم یہ کوشش ناکام بنائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے بلوچستان میں انسداد اسمگلنگ کی کارروائیاں، 12 تا 23 اگست 2023 کے دوران مستونگ کے نواحی علاقے شیخ واصل سے دو مختلف کارروائیوں میں 210.35 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی، برآمد شدہ چینی 31 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں چھپائی گئی تھی جسے افغانستان اسمگل کیا جانا تھا۔

ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے جوانوں نے خفیہ اطلاعات پر بروقت کارروائی کی، اور چینی کی ساری کھیپ قبضہ میں لے کر کسٹمز حکام کے حوالے کر دی گئی، ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے سال 2023 کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف غیر قانونی اشیا کی اسمگلنگ کو ناکام بنایا۔

ناکام بنائی گئی اسمگلنگ کی اشیا میں چینی 2253 میٹرک ٹن، گندم 1307 میٹرک ٹن، یوریا کھاد 2061 میٹرک ٹن اور منشیات 3۔1 میٹرک ٹن شامل ہیں، یہ کاروائیاں ژوب، پشین، مستونگ، نوشکی اور چمن کے مختلف علاقوں میں کی گئیں۔

واضح رہے کہ چینی و دیگر اشیا کی اسمگلنگ سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچتا ہے، مقامی مارکیٹس میں اسمگل شدہ اشیا ناپید ہو جاتی ہیں اور لوگوں کو استعمال کے لیے میسر نہیں ہوتیں۔

ایف سی بلوچستان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مؤثر کارروائیاں جاری رہیں گی، اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کو منطقی انجام تک بھی پہنچایا جائے گا۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں