20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

باپ بیٹے کے قتل میں ملوث ملزمان کی کلین فوٹیج پولیس کو مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کورنگی میں فائرنگ سے باپ بیٹے کے قتل کے حوالے سے پولیس کو ملزمان کی کلین فوٹیج مل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کورنگی نمبر دو میں فائرنگ سے باپ بیٹے کو قتل کرنے والے ملزمان کی واضح فوٹیج پولیس کو مل گئی ہے۔ حاصل کی گئی فوٹیج میں ایک ملزم کی شکل واضح ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مذکورہ فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کی جارہی ہے۔ دکان میں آنے والے ملزمان کی تعداد 3 تھی۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیج میں موٹرسائیکل کا نمبر واضح طور پر دکھائی نہیں دے رہا۔ جائے وقوع کے اطراف کی جیوفینسنگ بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کورنگی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے تھے۔ باپ کی شناخت 70 سالہ محمد حسن اور بیٹے کی شناخت 37 سالہ اسد کے نام سی ہوئی تھی۔

باپ بیٹے کی کورنگی میں بک شاپ ہے، تین ملزمان ڈکیتی کے لیے آئے تھے، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، ڈاکوؤں کی فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی سامنے آئی تھی۔

فوٹیج میں مقتول باپ بیٹے کو ڈاکوؤں سے مزاحمت کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ڈاکو کے ایک ساتھی نے دکان کے باہر سے فائرنگ کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں