کراچی میں بیٹری چوروں نے پولیس سے بچنے کے لیے نیا طریقہ استعمال کرنا شروع کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن جمال میں بیٹری چور کی فوڈ ڈیلیوری کے لیے استعمال بیگ پہن کر واردات کرنے کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آگئی۔
فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملزمان کھڑی گاڑی کی بیٹری چرا کر فرار ہورہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو افراد نے موٹرسائیکل سائیڈ میں کھڑی کی اور گاڑی سے بیٹری نکال کر فوڈ ڈیلیوری بیگ میں رکھ کر باآسانی فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پکڑے جانے کے ڈر سے نیا طریقہ واردات نکالا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔