ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سوئی گیس نے صنعتوں کی اربوں روپے کی گیس چوری پکڑلی

اشتہار

حیرت انگیز

سوئی سدرن گیس نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ بھر میں 15 ماہ کے دوران صنعتوں نے 5.5 ارب کی گیس چوری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس کی صنعتی چوری کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ 15 ماہ کے دوران صوبہ سندھ کی صنعتوں نے 5.5 ارب روپے کی گیس چوری کی ہے۔

سوئی سدرن کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ صنعتکاروں سے سوا سال میں 1366 ملین مکعب فٹ گیس ریکور کی گئی۔

- Advertisement -

سب سے زیادہ 4.5 ارب کی گیس چوری کراچی سے پکڑی گئی، ایس ایس جی سی کے مطابق کراچی میں 849 صنعتوں پر چھاپے مارے گئے جب کہ 288 کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔

کراچی چیمبرکے صدرطارق یوسف اور تاجر رہنما جاوید بلوانی نے سوئی سدرن کا دعویٰ مسترد کر دیا ہے۔ کراچی چیمبر نے کہا کہ سوئی سدرن کے خلاف حکومت اور عدالت دونوں جگہ رجوع کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں