ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

ویڈیو: ’’ایلینز‘‘ کا پوسٹ مارٹم، ہوشربا انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکو میں دو غیر انسانی مخلوقات ’’ایلینز‘‘کی باقیات کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے جس میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دو غیر انسانی اجسام کی باقیات جنہیں گزشتہ ہفتے میکسیکو یو ایف او کے موضوع پر منعقد ہونے والے کانگریس اجلاس میں پیش کیا گیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ ان کا اب تک کی تحقیق کے مطابق کسی بھی انسانی دور سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوسکا ہے۔ میکسیکو حکومت نے ان پر ریسرچ کے لیے بین الاقوامی اداروں کو تحقیقات کی دعوت بھی دی تھی۔

اس کے بعد امریکی ادارے نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) نے کہا تھا کہ اگر میکسیکو کے سائنسدانوں نے پاس ایسی کوئی عجیب چیز موجود ہے تو ان کے نمونے دیگر سائنسدانوں کے ساتھ بھی تحقیق کے لیے شیئر کیے جائیں۔

- Advertisement -

ناسا کے اس ردعمل کے بعد ملٹری سے منسلک جوس ڈی جیسز زلس بینیٹیز نامی فرانزک ڈاکٹر نے صحافیوں کے ایک وفد کو ان ایلینز کے پوسٹ مارٹم ٹیسٹ کو عکس بند کرنے کے لئے مدعو کیا۔

پوسٹ مارٹم کے لیے حنوط شدہ لاشوں کا سٹی اسکین اور ایکسر رے سمیت چند دیگر ٹیسٹ کیے گئے، جس سے سامنے آنے والے نتائج نے محققین سمیت سب کو حیران کر دیا۔

محققین نے بتایا کہ پُراسرار اور مبینہ طور پر ان غیر انسانی ممی شدہ کنکال کا قد چھوٹا اور رنگ چاک ہے، ان کے دونوں ہاتھوں میں تین انگلیاں اور سر سکڑا ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان غیر انسانی باقیات میں سے ایک مادہ اپنی موت سے قبل حاملہ تھی۔

رپورٹ میں یہ بات ثابت ہوگئی کہ ان باقیات کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی۔ یہ ایک ہی کنکال کا حصہ ہیں اور انہیں ادھر ادھر سے جمع کر کے تشکیل نہیں دیا گیا۔

میکسیکو کی نیشنل خودمختار یونیورسٹی کے محققین نے ان کا کاربن ٹیسٹ بھی کیا جس کے مطابق یہ نمونے تقریباً ہزار سال پرانے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)

واضح رہے کہ مقامی صحافی اور یوولوجسٹ جیمی ماسن کی سربراہی اور سائنسدانوں کی میزبانی میں ہونے والی نمائش میں مذکورہ دو غیر انسانی مخلوقات کی حنوط شدہ لاشوں کو پیش کیا گیا تھا جن کے علامتی نام کلارا اور ماریکیو رکھا تھا۔

جیمی نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ ان باقیات کا تعلق زمین پر موجود کسی بھی قسم کے جاندار سے نہیں ہے۔ تاہم سائنس کی دنیا سے تعلق رکھنے والے کئی لوگ ان نتائج کو مبہم اور غیر یقینی قرار دے رہے ہیں۔

میکسیکو کی حکومت نے ’ایلینز‘ کے وجود کی تصدیق کردی

ماہرین اس بات کا تعین نہیں کر سکے ہیں کہ آیا یہ ایک ماورائے زمینی زندگی کی شکل ہے یا نہیں، انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ یہ ایک مکمل نامیاتی وجود ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں