13.2 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

پاکستان آمدن سے زائد اخراجات کررہا ہے، ورلڈ بینک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی ادارے ورلڈ بینک نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے جنوبی ایشیا کا پست ترین ملک قرار دیا ہے۔

اسلام آباد میں پائیڈ کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ورلڈ بینک کے نمائندے میتھیو ورجس نے کہا کہ پاکستان کا اکنامک ماڈل پائیدار نہیں ہے، پاکستان آمدن سے زائد اخراجات کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان برآمدات سے زائد درآمدات کررہا ہے، جس سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ رہا ہے، پاکستان جی ڈی پی کے لحاظ سے خطے میں سب سے نیچے ہے، اپنے لوگوں میں سرمایہ کاری سے پاکستان کا مستقبل بدلے گا۔

- Advertisement -

نمائندہ ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے ماحولیاتی ایونٹس کے خطرات بڑھ رہے ہیں، ماحولیاتی تبدیلیوں سے اموات کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے، سیلاب سے لوگ براہ راست متاثر ہورہے ہیں۔

میتھیوورجس نے کہا کہ پاکستان کا معاشی ماڈل ناکام ہوچکا ہے، اگر پاکستان ریفارمز لے کر آتا ہے تو معاشی بحالی ممکن ہے، پاکستان معاشی ترقی کی رفتار میں جنوبی ایشیا میں پست ترین ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حالیہ معاشی پالیسی استحکام کا سبب نہیں بن سکتیں، پاکستان ٹیکس آمدن کے لحاظ سے بھی جنوبی ایشیا میں سب سے پیچھے ہے، بھارت اور سری لنکا میں فی کس آمدنی پاکستان سے زیادہ ہے۔

اپنے خطاب میں نمائندہ ورلڈ بینک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کے لیے چیلنجز بڑھتے رہے ہیں، یہاں انسانی وسائل کو بہتر بنانا ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں