منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

انتخاب عالم نے بھارتی اسپنرز کو حریفوں کے لیے بڑا خطرہ قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان انتخاب عالم نے بھارتی اسپن بولنگ کو حریفوں کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میزبان ملک کا اسپن اٹیک ورلڈکپ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ کلدیپ یادیو اس ایونٹ میں بھارت کا ایک مہلک ہتھیار ہوں گے، جو کہ پہلے ہی زبردست فارم میں موجود ہیں۔ بھارت کے اسپنرز مخالف بیٹرز کو مشکل سے دوچار کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

سابق پاکستانی پلیئر نے کہا کہ عالمی کپ میں بھارت کا اسپن اٹیک کلیدی کردار نبھائے گا جب کہ اس ٹورنامنٹ میں کلدیپ کا کردار اہمیت کا حامل ہوگا اور وہ تمام مخالف ٹیموں کے بیٹرز کا امتحان لیں گے۔28 سالہ اسپنر نے اس سال 16.03 کی اوسط سے 17 ون ڈے انٹرنیشنلز میں 33 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔

- Advertisement -

81 سالہ انتخاب عالم نے ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم پر دباؤ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مینجمنٹ کو یہ بات یقینی بنانا چاہیے کہ کھلاڑیوں کی توجہ صرف کھیل پر ہو۔

انھوں نے بابر اعظم اور قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں پر زور دیا کہ اس دورے کو اپنی پرفارمنس سے یادگار بنائیں۔

انتخاب عالم نے حالیہ ایشیا کپ میں بھارتی پرفارمنس کو بھی سراہا، انھوں نے کہا کہ جس طرح سے بھارت ایشیا کپ کا فائنل کھیلا اور سری لنکا کو شکست دی اس سے یہی لگا کہ وہ میدان میں حریف کو صرف ہرانے کے لیے آئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں