جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

ورلڈکپ میں دو شکستوں کے بعد آسٹریلین ٹیم کے لیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کی ٹیم آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں لگتار دو میچز میں شکست کھا چکی ہے، تاہم اب کینگرو سائیڈ کے لیے ایک خوش کی خبر آگئی ہے۔

بھارت میں موجود اسکواڈ کو جوائن کرنے کے لیے آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ جمعرات کو اپنے ملک سے اڑان بھریں گے۔ تاہم پاکستان کے خلاف آئندہ میچ کے لیے وہ کینگرو ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

ٹریوس ہیڈ 25 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف ہونے والے مقابلے کے لیے آسٹریلوی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ امکان ہے کہ ان کی ٹیم میں شمولیت سے بیٹنگ میں کافی بہتری آئیگی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے پہلے ہاف میں ٹریوس ہیڈ کو آرام دینے کا فیصلہ کیا تھا جو کہ اب تک ٹیم کے لیے مایوس کن ثابت ہوا ہے۔

بھارت میں منعقدہ ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے چھٹی بار ٹرافی جیتنے کے امکانات کافی کم نظر آرہے ہیں کیوں کہ وہ اپنے دو ابتدائی میچز بھارت اور جنوبی افریقہ سے شکست کھا چکا ہے۔ تاہم شائقین کو یہ بات ذہن میں رکھنا ہوگی کہ ورلڈ کپ میں کبھی بھی آسٹریلیا کو کم تصور نہیں کرنا چاہیے۔

چیف سلیکٹر جارج بیلی نے ورلڈکپ کے لیے فائنل 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرنے کے بعد کہا تھا کہ ٹریوس ہمارے لیے واقعی اہم کھلاڑی ہیں اور جب وہ دستیاب ہوں گے تو ٹورنامنٹ میں ہمارے لیے بہتر ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں