17.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

یوٹیوب کا صارفین کی سہولت کے لئے بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ویڈیو اسٹریمنگ سروس یوٹیوب کی جانب سے صارفین کی سہولت کے لئے اہم فیصلہ کرلیا گیا ہے، پلیٹ فارم اپنے صارفین کے لئے 36 نئے فیچرز اور ڈیزائن اپ ڈیٹس متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ایلفا بیٹ کی ذیلی کمپنی نے جو فیچرز متعارف کرائے ہیں ان کے بعد یوٹیوب کے صارفین کے لئے بہتر والیم کنٹرول، ویڈیو کی تلاش میں بہتری اور ویڈیو کو لائک یا چینل کو سبسکرائب کرنے کے بہتر تجربے کا احساس ممکن ہوسکے گا۔

یوٹیوب کی جانب سے اکاؤنٹ تفصیلات کے ساتھ نیا یو ٹیب اور صارف کی واچ ہسٹری کا اضافہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

کمپنی کا کہنا ہے کہ ویڈیو دیکھتے وقت دوسری ویڈیو کی تلاش بھی آسانی کے ساتھ کی ہو سکے گی، اس کے علاوہ پورٹریٹ یا فل اسکرین موڈ میں ویڈیو دیکھتے وقت صارفین اسکرین کو دائیں جانب سے دبا کر رکھیں گے تو ویڈیو چلنے کی رفتار تیز ہوجائے گی، ایسا تب ممکن ہوسکے گا جب تک اسکرین کو چھوڑ نہ دیا جائے گا۔

یوٹیوب کے پروڈکٹ مینجمنٹ ڈائریکٹر کے مطابق سروس نے اسٹیبل والیم نامی نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کا مقصد ویڈیو دیکھتے وقت آواز میں باآسانی اتار چڑھاؤ ممکن ہوسکے۔

یہ سیٹنگ صارف کے لیے جاری کی جا چکی ہے جس کو ویڈیو سیٹنگ مینو میں ایڈیشنل سیٹنگز میں اسٹیبل والیم کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔جبکہ یوٹیوب کی اسکرین پر نیچے کی طرف دائیں جانب ایک نیا یو ٹیب بھی متعارف کرایا جارہا ہے۔

ویڈیو دیکھتے وقت صارف اپنا موبائل اور ٹیبلٹ لاک بھی کر سکتے ہیں تاکہ حادثاتی طور پر اسکرین چھونے سے بچا جا سکے۔

اس کے علاوہ ویڈیو کے دوران تخلیق کار جب بھی ویڈیو لائک کرنے یا چینل کو سبسکرائب کرنے کا کہے گا تب یہ بٹن واضح ہوں گے۔ مزید یہ کہ ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے ابتدائی 24 گھنٹوں کے بعد صارفین ویڈیو اکاؤنٹس اپ ڈیٹ دیکھ سکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں