11.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

دنیا اپنی انسانیت کھو رہی ہے: اقوام متحدہ

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطین کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (یو این آر ڈبلیو اے) کے سربراہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ حملہ پر کہا کہ دنیا اپنی انسانیت کھو رہی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ریلیف ایجنسی کے سربراہ فلپ لازارینی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیل، حماس کی جنگ میں مشرق وسطیٰ ایک کھائی کے دہانے پر ہے، اس جنگ کے نتیجے میں پورے خطے میں تشدد پھیل سکتا ہے۔

فلپ لازارینی نے غزہ میں انسانی امداد کی راہداریوں کا ایک بار پھر مطالبہ کردیا۔

- Advertisement -

دوری جانب اقوام متحدہ کے سربراہ نتونیوگوتریس کا کہنا تھا کہ غزہ میں امداد فراہمی کے لئے جنگ بندی کی جائے، کشیدگی میں کمی ہوگی تو غزہ کے لوگوں کو امداد پہنچا سکیں گے، غزہ میں امداد یو این ریسکیو اینڈر ریلیف ادارے کے تحت فراہم کی جائیگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز غزہ پر کی جانے والی وحشیانہ اسرائیلی بمباری کے بعد اقوام متحدہ نے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں 25 فیصد رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 98 ہزار سے زائد رہائشی یونٹس تباہ ہوچکے ہیں، اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں صحت کے سہولت مراکز پر 59 حملوں کے ثبوت موجود ہیں۔

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے 17 اسپتالوں اور 23 ایمبولینسز کو نشانہ بنایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں