16.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

لیبیا نے غزہ کو ہتھیار فراہم کرنے کی پیشکش کردی

اشتہار

حیرت انگیز

 لیبیا پارلیمنٹ کے نمائندے حسن برغوثی نے غزہ کو ہتھیار فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

لیبیا کے نمائندے حسن برغوثی نے اجلاس میں تقریر کرتے  ہوئے کہا کہ اگر سرحدیں کھولنے کا کوئی طریقہ کار موجود ہے تو لیبیا غزہ کو ہتھیار بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر غزہ کے ساتھ سرحدیں کھلی رہیں تو لیبیا ملک کے اندر موجود تمام ہتھیاروں کو مزاحمت کے لیے منتقل کر دے گا ساتھ ہی ہمارے پاس تربیت یافتہ جنگجوؤں بھی ہیں جو سرحدوں کو کھولنے کا موقع ملنے پر اس مقصد میں شامل ہونے کیلئے تیار ہے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ لیبیا کے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کمیٹی کے چیئرمین یوسف الغوری نے عرب ہنگامی کانفرنس کے دوران اپنی تقریر میں کہا کہ جنگ بندی کے لیے کسی بھی ایسے حل کو قبول نہ کیا جائے جس میں کسی بھی جواز کے تحت غزہ کی پٹی کے لوگوں کو بے گھر کرنا شامل ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں