21.7 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 تو انڈیا ہی جیتے گا، کنگنا رناوت

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: اکثر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی نامور بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا فاتح انڈیا ہوگا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت اپنی نئی فلم ’تیجاس‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو 27 اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی۔

کنگنا رناوت کا نام سوشل میڈیا پر کافی ٹرینڈ کر رہا ہے جس کی وجہ ان کی فلم ’تیجاس‘ نہیں بلکہ ورلڈ کپ 2023 سے متعلق دیا گیا متنازع بیان ہے۔

- Advertisement -

فلم کی تشہیر کے دوران انہوں نے پیشگوئی کی کہ ’بھارتی ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھائے گی۔‘ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔

اداکارہ کے بیان کو جہاں مداحوں نے سراہا وہین کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تنقید بھی کی۔ صارفین نے کہا کہ اب تک انڈیا کبھی نہیں جیت پائے گا۔ ایک نے لکھا ’کالی زبان نے نظر لگا دی۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں