19.6 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : یکم نومبر سے پیٹرول اورڈیزل کے فی لیٹر پر مارجن میں 88 پیسے تک مزید اضافے کی تجویز دے دی گئی،اس سے قبل بھی تین بار ڈیلرز مارجن بڑھایا جاچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ ماہ میں مسلسل چوتھی بارپیٹرول اور ڈیزل پراوایم سی اور ڈیلرز مارجن بڑھنے کا امکان ہے، یکم نومبر سے پیٹرول اورڈیزل کے فی لیٹرپرمارجن میں88پیسےتک مزید اضافے کی تجویز دے دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ آئل کمپنیوں کے مارجن میں فی لیٹر47 پیسے تک اضافے جبکہ پیٹرول اورڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں فی لیٹر41 پیسے اضافے کی تجویز دی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ او ایم سی اور ڈیلرز مارجن 16ستمبر، یکم اور 16 اکتوبر کو فی لیٹر 2.64 روپے تک بڑھایا جاچکا، اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر او ایم سی مارجن7 روپے 41 پیسے عائد ہے اور فی لیٹر پیٹرول پرڈیلرز مارجن 8 روپے 23 پیسے وصول کیا جارہا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ فی لیٹر ڈیزل پر او ایم سی مارجن 7 روپے 41 پیسے لاگو ہے، ڈیزل کے فی لیٹر پر24 پیسے ایکسٹرا مارجن الگ سے عائد ہے، اس وقت فی لیٹر ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 8 روپے23 پیسے وصول کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں