منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

عسکری اور حکومتی کاوشیں، پاکستانی معیشت خوشحالی کی جانب گامزن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مثبت اقتصادی پالیسیوں کے ثمرات نمایاں ہونے لگے ، چند ماہ میں زرمبادلہ ذخائر ہفتہ وار بنیاد پر 67 ملین ڈالر اضافے کیساتھ 7.7بلین ڈالر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال 2023 میں عسکری اور حکومتی کاوشوں کی بدولت پاکستان کی معیشت خوشحالی کی جانب گامزن ہے۔

گزشتہ چند ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر ہفتہ وار بنیادوں پر 67 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ 7.7 بلین ڈالر ہو گئے ہیں، اکتوبر 2023 میں روشن ڈیجیٹل اکاوٴنٹ کے ذریعے بیرونی ترسیلات زر میں 6.75 بلین ڈالر تک اضافہ ہوا۔

- Advertisement -

حال ہی میں چین کی جانب سے سرمایہ کاری کے بعد کْل غیر ملکی سرمایہ کاری 126.3 ملین ڈالر تک جا پہنچی جبکہ اکتوبر 2023 میں بینک ڈپازٹس میں 26.23 ٹریلین کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔

رواں ماہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے بہتر معاشی حالات کے پیشِ نظر 70 کڑور ڈالر کے قرض کی منظوری دی گئی جبکہ رواں ماہ سٹاک ایکسچینج بھی 57 ہزار پوائنٹس عبور کر کیسابقہ تمام ریکارڈ توڑ چکا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان کی زرعی پیداوار میں بھی 73 فیصد کا خاطر خواہ اضافہ ہوا، خصوصاً کپاس کی پیداوار میں 126.6 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ بجلی چوری کے خلاف حکومتی کریک ڈاوٴن میں اب تک 46 بلین روپے کی ریکوری کی جا چکی ہے اور پاکستان کے آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں 3.3 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آوٴٹ لک میں پاکستان کی معیشت کیلئے مثبت پیش رفت کی پیش گوئی کی ہے، آئی ایم ایف ورلڈ اکنامک آوٴٹ لک کی رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں پاکستان کے لئے جی ڈی پی کی شرح نمود 2.5 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

چین نے پاکستان کے ساتھ تجارت، مواصلات، ٹرانسپورٹ، فوڈ سیکیورٹی، میڈیا، شہری ترقی، صلاحیت کی تعمیر، موسمیاتی تبدیلیاں اور ویکسین کی ترقی جیسے شعبوں کے مختلف معاہدوں پر دستخط کئے۔

سعودی عرب نے سرحد پار آپریشنز، افرادی قوت کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں کے لئے پاکستان کے ساتھ آئی ٹی ایم -او-یو پر دستخط کئے، سعودی عرب کی جانب سے ریکوڈک منصوبے میں بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں